Uncategorized

نئے ائیرپورٹ پہ بھی پی آئی اے کے سامان کی چوری کا سلسلہ جاری، لاکھوں کا مال پھر غائب

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپوں مالیت کا سامان چوری ہوگیا۔ اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کا لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری ہوگیا ہے۔ چوری ہونے والے سامان میں 3 ایئرکنڈیشنر، 7 صوفہ سیٹ، اسٹینڈ والے پنکھے، ریوالونگ چیئرز، پانی کے ڈسپنسر، 2 ڈائنگ ٹیبلز، 2 ایل ای ڈیز، 2 کمپیوٹر، دیواروں کے پردے اور دیگر سامان شامل ہے۔ذرائع کے مطابق چوری ہونے والا سامان نیوایئرپورٹ منتقل کیا جانا تھا اور ٹی جی ایس مینیجر اختررانا کے آفس کا سامان تھا تاہم رات گئے ٹی جی ایس آفس سے ایپرن والی سائیڈ سے سامان چرا لیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کو چوری اور سامان کی تفصیلات کے حوالے سے میل کردی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close