Uncategorized

بیگم کلثو م نواز نے ہوش میں آکر نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں پوچھا تو اہل خانہ نے کیا بتا یا ؟ایسی خبر آگئی کہ آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

لندن : سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کلثوم نواز کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے، وہ ہوش میں ہیں اور ہاتھ پیر ہلا کر جواب دے رہی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ وہ نواز شریف اور مریم کی خیریت معلوم کرنا چاہتی ہیں لیکن اہل خانہ انہیں پاکستان کی موجودہ صورت حال سے آگاہ نہیں کررہے ہیں۔ وہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہیں اور ہم انہیں خبروں کے ذریعے تکلیف نہیں پہنچانا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز بول بھی نہیں سکتیں لیکن اپنے اہل خانہ کو پہچانتی ہیں اور اس کا اظہار کرتی ہیں۔ وہ اپنا سر بھی تھوڑا سا ہلا سکتی ہیں۔ یہ بات مایوس کن ہے کہ وہ ہونٹ تو ہلاتی ہیں لیکن بول نہیں سکتیں۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کچھ بتانے سے قاصر ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ان کی مکمل صحتیابی میں کافی وقت لگے گا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کا علاج جاری ہے اور وہ جواب دے رہی ہیں، وہ اب بھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ان کے حلق کا آپریشن کر کے ایک نلکی ڈال دی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ بتدریج ان کا علاج کر رہے ہیں اور ان پر اس کا بہتر اثر رونما ہو رہا ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کے جسم کے اہم اجزا متاثر ہوئے تھے، ان کے دل اور گردوں میں دواﺅں کی3 نلکیاں ڈالی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی ان کا ڈائیلاسز بھی کیاگیا، ان کے پھیپھڑوں کو مدد کی ضرورت ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اب تمام انحصار ان کی صحتیابی اور بحالی پر ہے اور اس میں وقت لگے گا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close