Uncategorized

سابق صدر آصف زرداری کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کی شدید مذمت

اسلام آباد: سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کر کے نوجوانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور منظم خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔آصف زرداری نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی نسل کشی بند کرے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارتی وحشت کے خلاف آوازبلند کریں،بھارت ظلم اورجبرکے ذریعے کشمیری عوام کی آوازدبا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ بے دریغ قتل عام سے کشمیریوں کے خلاف کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بھیانک چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close