صفحہ اول دنیا بھارتی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بھارتی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

2 min read
0
0
75
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نئی دہلی: بھارتی فضائی کمپنی کی ایئرہوسٹس لاکھوں ڈالر بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ قبضے میں لے کر اسے گرفتار کرلیا۔انٹیلی جنس حکام نے ڈالرز کی گڈیاں برآمد کر کے اسے میڈیا کے سامنے پیش کر کے بتایا کہ تقریبا 5 لاکھ ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے جس کی بھارتی کرنسی میں مالیت 3 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔ملزمہ نے اسمگلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک ایجنٹ کے لیے کام کررہی تھیں جو بیرون ملک غیر قانونی طور پر پیسے بھیجنے کے لیے اسے استعمال کرتا تھا اور کام کے عوض اسے معقول معاوضہ دیتا تھا۔ اسمگلنگ کا بھید کھلنے پر ملزمہ نے دیگر رازوں سے بھی پردہ اٹھادیا اور بتایا کہ اس مکروہ دھندے میں وہ اکیلی نہیں بلکہ ایسی کئی اور ایئرہوسٹس بھی ملوث ہیں جو اسمگلنگ کررہی ہیں۔انٹیلی جنس حکام نے فضائی میزبان کو گرفتار کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ واقعہ کے بعد ایئرپورٹس پر نگرانی کا عمل مزید سخت کردیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

امریکی سینیٹ نے اخراجاتی بل روک دیا، حکومتی امور معطل

واشنگٹن: امریکا میں سینیٹ کی جانب سے حکومتی اخراجات سے متعلق بل کی منظوری نہ ملنے پرکاروبا…