صفحہ اول دنیا خطے میں امریکہ کو شکست دینا انقلاب اسلامی ایران کا معجزہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

خطے میں امریکہ کو شکست دینا انقلاب اسلامی ایران کا معجزہ ہے، آیت اللہ خامنہ ای

2 min read
0
0
600
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی رضاکار فورس اور اس کے اعلی کمانڈروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے میں امریکہ کو شکست دینا انقلاب اسلامی ایران کا معجزہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے 38 سال بعد ایسے جوانوں کی مختلف میدانوں میں موجودگی انقلاب کے معجزات میں شامل ہے جنہوں نے نہ امام خمینی کو دیکھا ، نہ دفاع مقدس کا دور دیکھا اور نہ ہی انقلاب کا زمانہ دیکھا ، اس کے باوجود ان کی مختلف میدانوں میں موجودگی انقلاب اسلامی کی معجزات میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انقلاب اسلامی کے انہی جوانوں نے آج خطے میں امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے، امریکہ نے انقلاب اسلامی کی فکر کو خطے سے دور کرنے کے لئے بڑی بڑی سازشیں کیں لیکن امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہوگئی ہیں اور آج انقلاب اسلامی کی فکر نہ صرف خطے میں بلکہ انقلابی فکر عالمی سطح پر چھا گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے دہشت گرد تنظیم داعش کو انقلاب اسلامی اورخطے میں اسلامی مزاحمتی تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق اور شام میں تشکیل دیا لیکن آپ جیسے غیور جوانوں نےاس امریکی کینسر کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ بعض لوگ غفلت کی بنا پر کہتے ہیں کہ امریکہ کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن ایرانی جوانوں نے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور امریکہ کے کبر و غرور کو چکنا چور کیا جاسکتا ہے، امریکہ اور اسرائيل بعض عرب ممالک کے سہارے خطے میں اپنی ریشہ دوانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ کے اتحادی عرب ممالک برابر کے شریک ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امریکہ کی تمام پالیسیوں کو ناکام بنادیا ہے اور آئندہ بھی خطے میں امریکہ کی شوم پالیسیوں کا مقابلہ جاری رہے گا، امریکہ کا مقابلہ کرنے پر مبنی انقلاب اسلامی کا پیغام آج پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور دنیا کے گوشے گوشے میں آج امریکی صدر اور امریکی حکام کے پتلے جلائے جاتے ہیں اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جاتا ہے کیونکہ امریکی پرچم دنیا میں ظلم ، تشدد ، دہشت گردی اور تسلط پسندی کا مظہر ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

امریکی سینیٹ نے اخراجاتی بل روک دیا، حکومتی امور معطل

واشنگٹن: امریکا میں سینیٹ کی جانب سے حکومتی اخراجات سے متعلق بل کی منظوری نہ ملنے پرکاروبا…