صفحہ اول دنیا عراق و شام سے دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی

عراق و شام سے دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، جنرل قاسم سلیمانی

2 min read
0
0
471
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران: ایران کی سپاہ پاسداران کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نام ایک پیغام میں داعش دہشت گردوں کے خاتمے کی نوید دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل سلیمانی نے آیت اللہ خامنہ ای کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آپ کی جانب سے اس حقیر (جنرل سلیمانی ) نے اس محاذ میں داعش کے آخری گڑھ البوکمال کو بھی آزاد کراکر داعش کا پرچم شام کے شہر البوکمال سے بھی اکھاڑ کر پھینک دیا ہے، عراق و شام میں امریکی اور صہیونی دہشت گرد گروہ داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، شام کا پرچم لہرا دیا گیا ہے اور شام سے شجرہ خبیثہ داعش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔جنرل سلیمانی نے اپنے اس پیغام میں ایران، عراق، شام، لبنان، پاکستان اور افغانستان کے گمنامسپاہیوں، کمانڈروں، جانبازوں اور شہیدوں کی جانب سے جنہوں نے اسلامی مقدسات اور مسلمانوں کی عزت و ناموس کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، اس عظیم اور سرنوشت ساز کامیابی پر آیت اللہ خامنہ ای، ایران، عراق اور شام کے عوام اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

جنرل سلیمانی کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سیستانی کی خرد مندانہ قیادت اور حکیمانہ ہدایات کی بدولت ہی تمام وسائل سے اس طوفان کا مقابلہ کیا گیا۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے اس پیغام میں کہا کہ عراق و شام کی حکومت اور ان ممالک کی فوج اور نوجوان خاص طور سے عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی اور دیگر مسلمان ملکوں کے نوجوان اور سید حسن نصراللہ کی قیادت میں حزب اللہ لبنان نے داعش کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ جنرل سلیمانی نے کہا کہ اس قسم کی تمام جارحیت اور جرائم کی منصوبہ بندی امریکی صدر کے اعتراف کے مطابق امریکہ سے منسلک اور مرتبط تنظیموں اور اداروں کی جانب سے بنائی گئی اور ان پر عمل درآمد کرایا گیا، حتٰی امریکہ کے موجودہ حکمرانوں کی جانب سے اس وقت بھی اسی قسم کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ قدس بریگیڈ کے کمانڈر نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران کے فوجی اور سویلین حکام کی جانب سے عراق و شام کے عوام اور حکومتوں کی حمایت کی قدردانی کی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

امریکی سینیٹ نے اخراجاتی بل روک دیا، حکومتی امور معطل

واشنگٹن: امریکا میں سینیٹ کی جانب سے حکومتی اخراجات سے متعلق بل کی منظوری نہ ملنے پرکاروبا…