صفحہ اول دنیا مشترکہ سوچ اور تحمل کیساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، آرمی چیف

مشترکہ سوچ اور تحمل کیساتھ تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے، آرمی چیف

2 min read
0
0
6
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور جواب میں پاکستان بھی دوسرے ممالک سے اسی رویے کی امید رکھتا ہے، مشترکہ سوچ اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکتاہے جس کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں افغان آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن بھی شریک تھے۔

کانفرنس سےخطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں، ایسے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہاہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

ایران سے افسوسناک خبر، مسافر طیارہ گرنے سے 66 افراد جاں بحق

تہران: ایرانی دارالحکومت سے یسوج شہر جانے والا مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے قریب گرکر تباہ ہ…