دنیا

مودی سرکار نے پاکستانی ہائی کمشنر کو پاک بھارت میچ میں شرکت سے روک دیا

نئی دلی:تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت میں تعینات ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی حکومت سے 19 مارچ کو کولکتہ میں ہونے والا میچ دیکھنے کی اجازت طلب کی لیکن پاکستان کی دشمنی میں اندھی ہوئی بی جے پی حکومت نے انہیں اجازت نہیں دی۔ ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر کے علاوہ پاکستانی سفارتی عملے کے 7 افراد کو پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ دیکھنے کیلئے بھی اجازت نہیں دی گئی ۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے افراد ٹیم کی سپورٹ کیلئے میچ میں شرکت کرنا چاہتے تھے اور پاکستان ٹیم کی بھی خواہش تھی کہ ہائی کمیشن کے افراد میچ میں موجود ہوں تاہم بھارتی حکومت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے افراد کو کولکتا جانے سے منع کرکے ہمیشہ کی طرح اپنی تنگ نظری اور پاکستان اور پاکستانیوں سے دشمنی اور نفرت کا مظاہرہ کیا ۔انہیں بھارتی حکومت کی طرف سے اجازت نہ دینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی جارہی ۔

دوسری طرف سفارتی عملے کو میچ دیکھنے کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close