دنیا

نائیجیریا کی مسجد میں خودکش حملہ، 22 افراد شہید،17 زخمی

ابوجا: نائیجیریا کے شہر میدوگوری کی مسجد میں خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 22 افراد شہید ہو گئے جبکہ 17 زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  2خودکش حملہ آور خواتین نے نائیجیریاکی مسجد کو نشانہ بنایاجس سے ابتدائی اطلاعات کے مطابق عبادت میں مشغول 22 نمازی شہد ہو گئے۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک حملہ آور خاتون مسجد کے اندر داخل ہوئی جبکہ دوسری نے مسجد کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ خبر کے مطابق مسجد کے اندر داخل ہونے والی حملہ آور کے خوف سے جونہی لوگ مسجد سے باہر بھاگے تو باہر کھڑی خاتون نے خود کو اڑا لیا۔شہید ہونے والوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم فوری طور پر کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ ایک روز قبل شہر کے مغرب میں فوج اور بوکر حرام کے شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ واقعہ بھی اسی کی ایک کڑی ہو سکتا ہے.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close