دنیا

برسلز میں میٹرو سٹیشن کے اطراف میں یکے بعد دیگرے 4 دھماکے ، 10 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز کے ائیرپورٹ کے بعد میٹروسیشن کے اطراف میں بھی یکے بعد دیرے 4 بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دھماکے برسلز کے مالبیک میٹروسٹیشن کے اطراف میں ہوئے جس کے بعد وہاں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل برسلز کے زوینتم ائیرپورٹ پر 2 دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ برسلز ائیرپورٹ کو ہر طرح کی پروازوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹرو سٹیشن پر دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور تمام میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ 
برسلز حکام نے لوگوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں جبکہ میڈیا کے اداروں کو بھی کوئی خبر بغیر تصدیق کے نہ چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ میٹرو سٹیشن انتہائی حساس علاقے میں واقع ہے اور اس کے قریب یورپی یونین کے کئی دفاتر موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close