دنیا

آرمی چیف کی چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق

بیجنگ : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف چین کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جس دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین، چیف آف جنرل سٹاف اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ چینی قیادت کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے، چین پاکستان کی کپیسٹی بلڈنگ کرتا رہے اور پاکستان کو درپیش چیلنجز چین کو چیلنجز تصور کئے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی راہداری پر عملدرآمد یقینی بنانے، خطے میں امن و امان کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا اور چینی قیادت نے پاکستان کی خودمختاری، ترقی اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close