دنیا

ایران کی فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی شدید مذمت

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا۔

پاکستان ویوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے پُرامن مظاہرے میں صہیونی فوج  کے ہاتھوں نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نہایت شرمناک قرار دیا ہے۔

محمد جواد ظریف نے غزہ میں ہونے پُرامن مظاہرے کے دوران صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں  کے قتل عام کو شرمناک اور ظالمانہ اقدام قرار دیا.

واضح  رہے کہ اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینی شہید اور تقریبا 1400 کے قریب افراد زخمی ہوگئے.

یاد رہے کہ فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاجاً یومِ الارض مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close