دنیا

صور بج گیا، قیامت آگئی۔۔۔ وہ جگہ جہاں آسمان سے ایسی پر اسرار آواز آنا شروع ہوگئی کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی، ایسی کیا آواز ہے؟ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

نیویارک: قیامت کب آئے گی؟ حضرت انسان اس پر شروع سے بحث تو کرتا آ رہا ہے لیکن آج تک اس کا حتمی جواب نہیں پا سکا۔ قرآن مجید اور بائبل سمیت تمام آسمانی کتابوں میں اس کی کچھ نشانیاں بتائی گئی ہیں جن میں ایک نشانی صور کا پھونکا جانا ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ہوائی میں آسمان سے ایسی پراسرار آواز آنے لگی کہ پوری ریاست میں کھلبلی مچ گئی۔

ڈیلی سٹار کے مطابق لوگ خوفزدہ ہو گئے کیونکہ ان کے خیال میں یہ صور پھونکا جا رہا تھا اور اب قیامت برپا ہونے والی ہے۔ اس عجیب و غریب آواز پر مبنی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں ویڈیو بنانے والا شخص کہتا ہے کہ ”ایسی آوازپہلے بھی کئی بار سنی گئی ہے لیکن آج یہ بار بار آ رہی ہے۔“ سائنسدان بھی اس آواز کی نوعیت کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور معروف سائنسدان ڈیوڈ ہل کا بھی کہنا ہے کہ ”اس بات کا بھی امکان ہے کہ یہ آوازیں واقعی آسمان سے آ رہی ہوں اور قیامت قریب آ چکی ہو۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close