دنیا

بہادر لڑکی نے لٹیرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا

برازیل میں خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک لٹیرے کو 3 گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں ساؤ پاؤلو کے نزدیک واقع قصبے سوزانو میں ’’مدرز ڈے‘‘ کے موقع پر ایک اسکول میں تقریب جاری تھی اور اس کے باہر سڑک پر لوگ موجود تھے جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ اس دوران ایک ملزم انہیں لوٹنے کی غرض سے آیا اور ان پر پستول تان کر ان سے پیسے اور دیگر اشیاء حوالے کرنے کا مطالبہ کرنے لگا۔اس موقع پر خواتین اور بچوں کے درمیان ایک 42 سالہ خاتون کاتیا دا سلوا موجود تھیں جو کہ ایک ملٹری پولیس آفیسر بھی ہیں انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بیگ سے پستول نکال کر 21 سالہ لٹیرے ایلیویلٹن نیوس موریا کو گولی ماردی جس سے وہ سڑک پر گر کر تڑپنے لگا، اس دوران اسکول کے باہر موجود خواتین اور بچے شدید دہشت اور خوف کا شکار ہوگئے۔
واقعے کے بعد ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اسکول کے باہر نصب سیکیورٹی کیمرے نے واقعے کو عکس بند کرلیا جس کے بعد پولیس افسر کاتیا کی بہادری کے چرچے ہو رہے ہیں کہ اس نے اپنی بہادری سے کئی ماؤں اور بچوں کو بچالیا۔دوسری جانب ساؤ پاؤلو کے گورنر مارسیو فرانکا نے پولیس مرکز کا دورہ کیا جہاں کاتیا ڈیوٹی کے فرائض انجام دیتی ہے۔ گورنر نے کاتیا کی بہادری پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں گل دستہ پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close