صفحہ اول دنیا دنیا میں طویل ترین اور مختصر ترین دورانیہ کا روزہ کہاں پہ ہوگا، جان کر آپ بھی۔۔۔۔

دنیا میں طویل ترین اور مختصر ترین دورانیہ کا روزہ کہاں پہ ہوگا، جان کر آپ بھی۔۔۔۔

56 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

رواں سال ماہ صیام کا سب سے طویل ترین روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے اور 2 منٹ کا ہوگا جب کے سب سے مختصر دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔دنیا بھر میں ماہ صیام کا آغاز کل سے ہونے جارہا ہے اور رواں سال اس بات کا بھی امکان ہے کہ پوری دنیا میں ایک ہی دن رمضان کا آغاز ہو۔ سحر اور افطار کے اوقات دنیا بھر میں اپنے اپنے موسم کے مطابق ہوتے ہیں جو طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو دنیا بھر میں 21 گھنٹوں سے لے کر 11 گھنٹے تک کا روزہ رکھا جاتا ہے۔ اس دوران مسلمان خود کو بھوکا رکھتے ہیں۔رواں برس دنیا میں سب سے طویل روزہ گرین لینڈ میں 21 گھنٹے 02 منٹ کا ہوگا اسی طرح آئس لینڈ میں 21 گھنٹے، فن لینڈ میں 19 گھنٹے 56 منٹ، ناروے اور سوئیڈن کے رہائشی 19 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔ اسی ترتیب سے روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ، بیلجیئم اور دیگر یورپی ملکوں میں 18 گھنٹے کا روزہ ہوگا جب کے کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 29 منٹ کا روزہ رکھیں گے۔دوسری جانب ایران میں 16 گھنٹے 04 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، بھارت میں 15 گھنٹے 2 منٹ اور پاکستان میں 15 گھنٹے کا روزہ ہوگا اور سعودی عرب میں 14 گھنٹے 41 منٹ، انڈونیشیا میں 13 گھنٹے 02 منٹ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 40 منٹ سے زائد دورانیے کا روزہ ہوگا۔ سب سے کم دورانیے کا روزہ ارجنٹائن میں 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

10total visits,1visits today

مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کر لی

انقرہ: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی دوران تفتیش ہلا…