دنیا

سعودی عرب کی مسجد میں دھماکہ پانچ افرادجاںبحق

سعودی عرب کی مشرقی شہر الاحصا کے علاقے محاسل میں مسجد امام رضا میں دھماکہ جسکے نتیجے میں پانچ افرادجاںبحق اور متعدد افراد زخمی۔
عینی شاہد محمد النمر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ واقعہ ا±س وقت پیش آیا جب مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جارہی تھی.
انھوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی گئی اور نمازیوں نے ایک خود کش حملہ آور کو جیکٹ پھاڑنے سے روکا.
 سیکورٹی اودہشتگردوں میں فائرنگ کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اس شہر میں کئی دھماکے ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
جاءوقوع پرموجود افراد نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد پانچتھی جنہوں نے دھماکے کے بعد فائرنگ شروع کر دی ۔
یاد رہے حال ہی میںسعوی عرب کی حکومت کی جانب سے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ النمر کو سزائے موت دی گئی تھی جسکے نتیجے میں سعودی عرب اور دنیا بھر کے مسلمانوںنے شدید احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close