دنیا

گوئٹے مالا میں آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، درجنوں افراد آتش فشانی مادے کی زد میں آکر ہلاک، بیسویں زخمی

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر دور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فیوگو نے ہر طرف تباہی مچاتے ہوئے لاوا اور گرم راکھ ابلنی شروع کردی جبکہ ایک وسیع و عریض علاقے پر دھویں کے گرم سیاہ بادل چھا گئے۔ گوئٹے مالا کی تاریخ کے اس خونریز ترین واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔آسمان سے نازل ہونے والی آگ و لاوے کی بارش کے باعث بہت سے لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہ ملی اور وہ اپنے گھروں میں ہی لقمہ اجل بن گئے جب کہ ال روڈیو نامی پورا قصبہ اور اس کی آبادی زندہ دفن ہوگئی۔ بہت سے دیہاتوں میں لاوے کے باعث امدادی کارکنوں کی رسائی بھی ممکن نہ رہی۔لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے سے ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں مرکزی ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے جب کہ صدر جمی مورالز نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close