دنیا

بیت المقدس کی آزادی ایران سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے، حسن روحانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام کو یوم قدس کی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی مسلمانوں سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام کو یوم قدس کی عظیم ریلیوں میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی ایرانی مسلمانوں سمیت تمام مسلمانوں کی آرزو ہے۔صدر حسن روحانی نے ایک بیان میں یوم قدس کو امام خمینی کی عظیم  یادگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام امام خمینی کی آواز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی لبیک کہتے ہوئے یوم قدس کی ریلیوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اس سال مقبوضہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو ستر سال ہوگئے ہیں اور فلسطینی عوام پر اسرائيل کی بربریت اور جارحیت میں بھی اضافہ ہوگيا ہے لہذآ اس سال کی ریلیوں میں عوام گذشتہ سالوں کی نسبت بھر پور شرکت کریں گے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ مظلوم اقوام کی حمایت ہمارے اسلامی، انسانی اور اخلاقی اصولوں کا حصہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب آوارہ وطن  فلسطینی عوام اپنے گھروں میں آباد ہوں گے اور غاصب صہیونی حکومت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ صدر روحانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی ایران سمیت تمام مسلمانوں کی تمنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close