صفحہ اول دنیا سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں عیدالفطر آج منائی جا رہی ہے

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ریاض: سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد وہاں آج عیدالفطرمنائی جا رہی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کے اجلاس منعقد ہوئے۔شہادتیں موصول ہونے کے بعد عدالتی کونسل کے ممبران نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد آج بروز جمعتہ المبارک کوعرب ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

دریں اثنا سعودی عرب کی حکومت نے عید الفطر کی دس تعطیلات کا اعلان کیا ہے یہ تعطیلات 10 شوال المکرم تک جاری رہیں گی۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کینیڈین حکومت نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے پر غورشروع کردیا

کینیڈا کی حکومت آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں وہ …