دنیا

الحدیدہ محاذ پر فرانس اور اسرائیل کا سعودی عرب کے ساتھ تعاون

صنعاء: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔ خبر رساں ادارے العالم کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے اعلی رکن ضیف اللہ الشامی نے کہا ہے کہ الحدیدہ جنگ میں سعودی عرب کو فرانس اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہےلیکن اس کے باوجود جارح فوج اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکی۔

ضیف اللہ الشامی نے کہا کہ یمنی فورسز نے جارح فوج کو الغاز، الجاح اور الدریہمی علاقوں میں محاصرے میں لے لیا ہے اور ان تمام ارتباطی راستے کاٹ دیئے ہیں۔ ضیف اللہ شامی نے کہا کہ الحدید محاذ پر سعودی عرب کو فرانیسسی اور اسرائیلی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے مغربی ساحل کے بعض علاقوں پر بمباری کی ہے، فرانس کے اخبار فیگارو نے انکشاف کیا ہے کہ یمن مغربی ساحل کے محاذ پر فرانسیسی فوج امارت کی فوج کو مدد فراہم کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close