Featuredدنیا

ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی، پاکستان کے پیغام پر امریکہ نے بھی اعلان کردیا

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی سے مبینہ بدسلوکی سے متعلق رابطہ کیا ہے۔

واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے بدسلوکی کے الزامات سے متعلق پاکستان کا سرکاری پیغام ملا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ مجرموں کے ساتھ امریکا میں عالمی انسانی حقوق کی پاسداری کی جاتی ہے اور تمام قیدیوں سے امریکی آئین اور قانون کے مطابق برتائو کیا جاتا ہے۔

دو روز قبل دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ ٹیکساس جیل میں قید عافیہ صدیقی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی رپورٹس کا معاملہ متعقلہ حکام کے ساتھ اٹھاتے ہوئے ان سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق خبریں بھی گردش کر رہی تھیں، تاہم ٹیکساس میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close