دنیا

اناڑی بھارتی فوجیوں کا کارنامہ ۔ دوران تربیتی مشق دھماکہ ۔دو ہلاک

بھارت کی ریاست راجستھان میں واقع شہر جیسلمر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے دو جوان ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔
 واقعہ راجستھان کے شہر جیسلمر میں ایک تربیتی مشق کے دوران پیش آیا جہاں ایک مارٹر تربیتی مشق میں دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
 جن میں ایک ڈپٹی کمانڈر بھی شامل ہے جسے فوری طبی امداد کے لئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈپٹی کمانڈر کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔
تاہم باقی دو زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جودھ پور کے آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
 بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close