دنیا

یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی اتحادی فوجیوں کی ہلاکت

صنعاء: یمنی فوج نے ملک کے شمالی صوبے الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کی ایک فوجی دستے کو ہلاک کر دیا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں سعودی فوجی اتحاد کے ایک فوجی دستے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین فوجی گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام سعودی اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی صوبے لحج میں بھی سعودی فوجی اتحاد کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

جنوبی صوبے الحدیدہ کے علاقے الفازہ میں یمنی فوج کے شدید حملے میں سعودی اتحاد میں شامل متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی پیشقدمی رک گئی ہے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سوئیڈن حکومت کے خصوصی ایلچی پیٹر سیمون بی نے صنعا میں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی المشاط سے ملاقات اور سیاسی مذاکرات کی غرض سے اپنے ملک کی میزبانی کا اعلان کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close