Featuredدنیا

محمد بن سلمان اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے، ایسی خبر کہ پورے عالم اسلام کا دل خون کے آنسو روئے۔۔۔

سعودی ولی عہد اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے، اس خبر نے مسلم دنیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسرائیل کی پارلیمان کے رکن یوسف یونا نے باضابطہ طور پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے کے بعد یہودی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دیکر مسلم دنیا میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی رکن پارلیمنٹ یوسف ویانا کا کہنا ہے کہ شہزاد محمد بن سلمان کو اب کھل کر اور جرأت مندانہ طریقے سے سامنے آنا چاہئے تاکہ ابہام کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے اعتدال پسند کو کہا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے عرب امن منصوبے پر غور کریں۔ یہودی مبصرین کا کہنا ہے کہ ’’صدی ڈیل‘‘ درحقیت ٹرمپ ڈیل ہے جس کو مصر سعودی عرب امارات اور اردن نے تسلیم کر لیا ہے۔ اسرائیل اخبار الیوم کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیرٹ کوشنر کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ عرب ممالک اب اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں، دوسری طرف صدی ڈیل کے منصوبے کو فلسطینیوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی اب کھل کر فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ صرف ایک ملک اردن ہے جس نے ان عرب ممالک کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے جو اندرون خانہ اسرائیل کے وجود کو تسلیم کر چکے ہیں۔ اسرائیل اخبار الیوم کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد جیرٹ کوشنر کی کوشش کا نتیجہ ہے کہ عرب ممالک اب اسرائیل کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں دوسری طرف صدی ڈیل کے منصوبے کو فلسطینیوں کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔ ہمارے مسلمان ممالک نے صرف اپنے اقتدار اور بادشاہت کی خاطر اسرائیل کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close