دنیا

کھیتوں میں 13سالہ بچی سے دو اوباش افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی

نئی دہلی : بھارت کی ریاست اتر پردیش میں دوافراد نے نابالغ بچی سے اس وقت جنسی زیادتی کردی جب وہ رفع حاجت کیلئے گھر سے باہر کھیتو ں میں گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق اترپردیش کے گاﺅں مالا پور کے ر ہائشی حسن اور ویر پال نے 13سالہ بچی سے اس وقت اجتماعی جنسی زیادتی کی جب وہ رفع حاجت کے لئے گاﺅں سے باہر گنے کے کھیتوں میں گئی ۔ ملزمان نے بچی کو واقعہ کی اطلاع گھر والوں کی دینے کی شکل میں سنگین نتائج کی دھمکیا ں بھی دیں ۔پولیس کے مطابق لڑکی کے گھروالوں کی درخواست پر ملزمان حسن اور ویر پال کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی کو طبی معائنے کے لئے میڈیکل سنٹر بھجوا دیا گیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close