دنیا

ایرانی سفیر بے دخل کرنے پر تہران کی ڈچ حکومت کو بدلے کی دھمکی

تہران: نیدرلینڈ کی جانب سے 2 ایرانی سفارتکاروں کو بے دخل کیے جانے پر ایران نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ’غیر جانبدار اور تباہ کن اقدام‘ کا بدلہ لینے کی دھمکی دیدی۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ڈچ انٹیلیجنس ایجنسی سروس اے آئی وی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارتخانے سے 2 ملازمین کو 7 جون کو نکال دیا گیا، تاہم بے دخل کیے جانے والوں کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ نے آن لائن بیان میں واضح کیا کہ ’تہران نے نیدرلینڈ کے اقدام پر ایران میں ڈچ سفیر کو سخت احتجاجی سمن ارسال کیا ہے۔وزرات خا رجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ اس سے نیدرلینڈ کے سفیر پر واضح کردیا گیا تھا کہ اسلامی جمہوریہ بدلہ لینے کا پورا حق رکھتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close