صفحہ اول دنیا ڈچ فضائی کمپنی ایران کے لئے اپنی پروازیں بندکر دے گی

ڈچ فضائی کمپنی ایران کے لئے اپنی پروازیں بندکر دے گی

54 second read
0
0
22
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

تہران :ڈچ فضائی کمپنی KLM نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایران کیلئے اپنی پروازیں بندکر دے گی۔

ہالینڈ کی فضائی کمپنی نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ وہ رواں سال ستمبر سے تہران اپنی پروازیں بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈچ فضائی کمپنی کے ایل ایم کے مطابق منفی اقتصادی صورت حال کے باعث کمپنی نے ستمبر سے تہران کیلئے اپنی پروازیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کمپنی نے اپنے فیصلے کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

واضح رہے کہ یورپی ملک ہالینڈ کی فضائی کمپنی2013 میں بھی ایران کے لیے اپنی پروازیں روک چکی ہے، تاہم امریکا اور یورپ کے ساتھ جوہری معاہدے پر دستخط کے بعد 2016 میں ایک بار پھراس نے تہران کیلئے اپنی پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

کوئی مجرم الیکشن لڑسکتا ہے یا نہیں؟ بھارتی سپریم کورٹ نے تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

بھارت کی سپریم کورٹ نے قراردیا ہے کہ کسی سیاستدان کوفوجداری مقدمےکی بنیادپرنااہل نہیں کیاج…