دنیا

’ایک دن میں نے ماں اور بیٹی کا اکٹھے نکاح پڑھوایا اور۔۔۔‘ 7ہزار شادیاں کروانے والے نکاح خواں نے ایسا واقعہ سنادیا کہ یقین نہ آئے

ریاض : سعودی نکاح خوان ناصر الکفائی گزشتہ 20 سال سے نکاح خواں کے منصب پر فائز ہیں اور اس عرصے کے دوران وہ 7ہزار سے زائد جوڑوں کا نکاح پڑھاچکے ہیں۔ اخبار الوطن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس منفرد منصب سے وابستہ کئی دلچسپ واقعات کا ذکر کیا۔ناصر الکفائی نے گزشتہ دو دہائیوں کے قصے سناتے ہوئے بتایا کہ ”یوں تو میں بہت سے واقعات کا تذکرہ کر سکتا ہوں لیکن ایک واقعہ خاص طور پر منفرد ہے۔ ایک بار مجھے ایک ماں اور اس کی بیٹی کا ایک ہی دن نکاح پڑھانے کے لئے کہا گیا۔ بیٹی کی تو پہلی شادی تھی لیکن اس کی ماں بھی ایک عرصے سے تنہا زندگی گزار رہی تھی لہٰذا دونوں کی شادی طے کر دی گئی تھی اور دونوں کا نکاح بھی ایک ہی دن رکھا گیا تھا۔ یہ میرے لئے بھی ایک دلچسپ و عجیب تجربہ تھا۔“اسی طرح کے دیگر واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے ناصر الکفائی نے بتایا کہ ”ایک جوڑے کا نکاح پڑھانے پر انہوں نے مجھے تحفے کے طو رپر اونٹ دیا۔ اور ایک بار مجھے نصف شب کے وقت نکاح پڑھانے کیلئے بلالیا گیا تھا۔ میں حیران ہو رہا تھا کہ رات کے اس پہر نکاح کرنے کی ضرورت کیونکر پیش آ گئی۔“اپنے منصب کے مقام اور افادیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ کام میرے علم، مرتبے او رسماجی شعور میں اتنا اضافہ کرے گا۔ لوگ اپنی بیٹیوں کی شادی کیلئے مجھ سے مشاورت کرتے ہیں اور گھریلو مسائل کی اصلاح کیلئے بھی میں اپنا کردار اد اکرتا ہوں۔ گزشتہ 20 سالوں کے دوران کافی کچھ بدل چکا ہے۔ پہلے اس بات کا تصور نہیں پایا جاتا تھا کہ شادی سے پہلے لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو دیکھ سکیں لیکن اب ہر کوئی جانتا ہے کہ یہ ضروری بات ہے۔ اب لڑکے اور لڑکی کی رضامندی کو بھی زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ یہ وجہ ہے کہ اب شادیوں کے مسائل میں بھی کافی کمی آ چکی ہے۔ مجھے اس منصب کی وجہ سے معاشرے میں بہت عزت ملی ہے جس کے لئے میں جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close