دنیا

قضائے حاجت کےلئے گئی لڑکی کواغوا کرکے اجتماعی عصمت دری

نئی دہلی: کھیت میں قضائے حاجت کے لئے گئی لڑکی کو اغوا کرکے تین بدمعاشوں نے اسے اپنی ہوس کا شکاربنا ڈالا۔ متاثرہ کے معاملہ درج کرانے کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔غیر ملی میڈیا کے مطابق جے پور کے علاقہ میں کھیت میں قضائے حاجت کے لئے گئی لڑکی کو اغوا کرکے تین بدمعاشوں نے اسے اپنی ہوس کا شکاربنا ڈالا۔ واقعہ سے متعلق لڑکی نے کوٹ کھاودا تھانے میں معاملہ درج کروایا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق باپو گاوں کی رہنے والی 17 سالہ لڑکی ہفتہ کی رات قضائے حاجت کےلئے کھیت میں گئی تھی۔ وہاں پرہرون اوراس کے دوساتھی اسے اغوا کرلے گئے اوراس کا منہ بند کرکے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ مخالفت کرنے پرملزمان نے اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ہے،تھانہ انچارج کنہیا لال نے بتایا کہ ملزم ہرون متاثرہ کے گھرکے پاس ہی اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہ کرکھیتی کا کام کرتا ہے۔ ہرون یوپی کا رہنے والا ہے۔ متاثرہ کا کہنا ہے کہ ہرون کےعلاوہ دیگردولڑکوں کونہیں پہچانتی ہے۔ فی الحال ملزم گرفت سے باہرہے۔ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اورآج اس کے بیان مجسٹریٹ کے سامنے کروائے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close