دنیا

ایران پر امریکی پابندیاں کامیاب بنانے کے لیے 20 ممالک پر مشتمل محاذ قائم

واشنگٹن:امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے کہاہے کہ ایران پر عاید کردہ تازہ اقتصادی پابندیوں کو موثر، نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے 20 ممالک پر مشتمل بین الاقوامی محاذ قائم کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ ایران کے خلاف منظور کردہ نئی پابندیاں پہلے بھی رہ چکی ہیں۔ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے طے پانے کے بعد انہیں اٹھا لیا گیا تھا، تاہم حال ہی میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کیساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علیحدگی کے بعد سابقہ پابندیاں بہ تدریج بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر مزید سخت پابندیاں عاید کرسکتے ہیں اور ان پابندیوں کے ایران کی معیشت پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close