دنیا

دبئی میں جسم فروش لڑکی کو سنگسار کر دیا گیا لیکن یہ کام حکومت نے نہیں کیا بلکہ۔۔۔ ایسا انکشاف کہ کھلبلی مچ گئی

دبئی سٹی: متحدہ عرب امارات میں ایشیائی باشندوں کے ایک گروہ نے ایک افریقی جسم فروش لڑکی کو سنگسار کر کے مار ڈالا ہے۔ شاید آپ سمجھ رہے ہوں گے کہ یہ مرد لڑکی کو فاحشہ جان کر سزا دے رہے ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہے۔ دراصل ان بدبختوں میں سے دو افراد جسم فروش لڑکی کے گاہک تھے اور رقم کی ادائیگی پر ہونے والے جھگڑے کے بعد باقی ان کی مدد کو آئے تھے۔ لڑکی نے طے شدہ رقم کی ادائیگی پر اصرار کیا تو ان سب نے مل کر پتھر مار مار کر اسے قتل کر ڈالا۔خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت میں پیش ہونے والی ایک افریقی لڑکی نے بتایا کہ وہ اور اس کی سہیلی جسم فروشی کرتی تھیں اور دو ایشیائی باشندوں سے ان کا رقم کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ جب ان کے درمیان تکرار ہو رہی تھی تو ایشیائی باشندوں کے کچھ مزید ساتھی وہاں آ گئے اور انہوں نے جسم فروش لڑکیوں پر پتھر برسانے شروع کر دئیے۔ عدالت میں پیش ہونے والی لڑکی نے بتایا کہ پتھر لگنے سے وہ دونوں زخمی ہوئیں لیکن اس کی سہیلی کو جان لیوا زخم آئے۔ اسے شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسی۔ملزمان اپنے جرم کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں تاہم ان کے خلاف مقدمے کی کاروائی جاری ہے۔عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مقدمے کی کاروائی ملتوی کر دی ہے جبکہ مزید سماعت 29 اگست سے ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close