دنیا

باہمت شخص نے 40 برس تک مسلسل درخت لگا کرجزیرے کو تبدیل کردیا

آسام: ایک باہمت شخص نے دن رات شجرکاری کے بعد بھارت کے سب سے بڑے دریائی جزیرے کو نہ صرف زمینی بریدگی سے بچالیا ہے بلکہ اس نے 550 ہیکٹر وسیع جنگل میں تبدیل کردیا ہے۔

یہ کارنامہ یادیو پاینگ نے انجام دیا ہے جنہوں نے 1979ء میں 16 برس کی عمر سے دریائے برہم پترا کے سب سے بڑے جزیرے ماجولی کو دیکھا جہاں درخت نہیں تھے اور کئی سانپ گرمی سے مرگئے تھے۔ یہ جزیرہ دھیرے دھیرے گھل کر ختم ہورہا تھا۔

اگرچہ ماجولی جزیرہ اب بھی دریائی پانی سے کٹاؤ کے خطرے میں ہے اور گزشتہ 70 برس میں سکڑ کر نصف رہ گیا ہے لیکن یادیو اس تباہی کو روکنےکے لیے تنِ تنہا کھڑے ہیں۔ 1991 سے اب تک یہاں رہنے والے 35 دیہاتی پانی کے بہاؤ سے دریا میں غرق ہوچکے ہیں۔

یادیو پاینگ نے مسلسل 40 برس تک دن رات محنت کرکے اسے ایک گھنے جنگل میں بدل دیا ہے اور اب یہاں 100 ہاتھی ہر سال آتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گینڈے، بنگال ٹائیگر اور دیگر ان گنت جانور اسے اپنا گھر بناچکے ہیں۔ ان جنگلات میں طرح طرح کے خوبصورت پرندے بھی موجود ہیں جو جنگل کے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close