دنیا

مہیش بھٹ کی عمران خان کو اقبال کا شعر پڑھ کر مبارکباد

نئی دہلی :معروف بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ نے عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے پر علامہ اقبال کا مشہور شعر پڑھ کر مبارکباد دی۔

مہیش بھٹ نے سماجی رابطہ ویب سائٹ پر عمران خان کےلئے پیغام جاری کرتے شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر لکھا

کھول آنکھ، زمیں دیکھ ،فضا دیکھ، فلک دیکھ

مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے ان کے ملک کا سنہری دور شروع ہو گیا ہے اور عمران اس دور کی عکاسی ہیں۔

واضح رہے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان نے آج وزیر اعظم کے عہدے کےلئے حلف اٹھایا جس کےلئے ملک و بیرون ملک سمیت سرحد پار سے بھی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close