دنیا

امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

واشنگٹن: امریکی ری پبلکن سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جان مکین 2017ء سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے اور انہوں نے اپنی زندگی کے آخری ایام ایری زونا میں گزارے۔ جان مکین کے انتقال پر امریکا میں سوگ منایا جارہا ہے جس کے لئے قومی پرچم بھی سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔ ایری زونا سے تعلق رکھنے والے جان مکین نے 2008ء میں صدارتی الیکشن لڑا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

جان مکین 30 سال امریکی سینیٹ کے رکن رہے اور انہیں 6 بار امریکی سینیٹر منتخب ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ جان مکین امریکی فضائیہ کے پائلٹ تھے اور ویت نام میں جنگی قیدی بھی رہے۔ واضح رہے کہ یہ وہی جان مکین ہیں کہ جو شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے بانیوں میں شمار کئے جاتے ہیں کہ جس نے ہزاروں بے گناہ مسلمانوں کو قتل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close