دنیا

امریکہ بحران کا شکار ہے، کانگریس کے انتخابات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، جان کیری

واشنگٹن: امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری نے سی بی ایس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنی موجودہ صورتحال میں بحران کا شکار ہے۔ امریکی سابق وزیر خارجہ کا یہ انٹرویو کل بروز اتوار نشر کیا جائے گا۔ جان کیری نے کانگریس کے ضمنی انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس سال کانگریس کے انتخابات کی طرف توجہ رکھنی چاہیئے۔ ھیل نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سابقہ وزیر خارجہ نے اینکر پرسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکہ میں ہونے والے آئندہ کے صدارتی انتخابات میں اپنی شرکت کی خبر کی تردید نہیں کی، لیکن کہا کہ فی الحال کانگریس کے انتخابات زیادہ اہم ہیں۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ ہمیں 2020ء کے صدارتی انتخابات کے بارے میں ابھی بات نہیں کرنی چاہیئے، کیونکہ یہ بہت جلدی ہو جائے گی، لیکن 2018ء کے کانگریس کے انتخابات پر ضرور بات کرنی چاہیئے۔ جان کیری جو کئی سال تک امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن رہے ہیں، انہوں نے امریکہ کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک بتایا اور کہا کہ ہمارا ملک اس وقت ایک بحرانی صورتحال سے مقابلہ کر رہا ہے، اس وقت پوری دنیا بحران کا شکار ہے۔ جان کیری نے اینکر پرسن کے سوال پر کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سیاسی میدان میں باقی رہوں اور اپنی جدوجہد جاری رکھوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close