دنیا

امریکا: ایئر پورٹ پر فائرنگ کی اطلاع، تمام پروازیں منسوخ

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات کے بعد ایئر پورٹ خالی کرالیا گیا جبکہ تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقامی وقت کےمطابق ساڑھے 9 بجے ایئرپورٹ کے ٹرمینل 8 پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں تاہم ابھی اس واقعے کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

فائرنگ کی اطلاعات کے بعد پولیس اہلکاروں نے ایئر پورٹ کو خالی کرا گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پرفائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم ابھی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close