دنیا

افغانستان، کم عمرطالبان جنگجوؤں کیلئے نئے قوانین پر کام شروع

کابل: افغان حکومت نے کم عمری میں طالبان کے ساتھ مل کر لڑنے والے نوجوانوں کی مدد کے لیے نئے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئے قوانین کا مقصد ایسے نوجوانوں کی مدد کرنا ہے جو 12سال کی عمر میں گمراہی کا شکار ہو کر طالبان کے ساتھ مل گئے تھے ، ان میں سے بہت سے بچوں کو خود کش حملوں کی تربیت دی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے ایسے افراد کے لیے خصوصی تعلیمی ادارے بھی قائم کیے جا رہے ہیں تا کہ انتہا پسندی کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کے ذہنوں کو شدت پسندی سے پاک کیا جائے اور انہیں قومی دھارے میں لایا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close