دنیا

بھارتی عدالت کا ذاکر نائیک کی 5 جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم

عالمی شہرت یافتہ مبلغ اور ماہر تقابل ادیان ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادوں کو ضبط کرنے سے متعلق قومی تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحقیقاتی ایجنسی کی درخواست قبول کرتے ہوئے ذاکر نائیک کی رہائش گاہ، 3 فلیٹس اور 1 دکان کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت کی وفاقی تفتیشی ایجنسی نے عدالت کے سامنے موقف اختیار کیا تھا کہ جلاوطن ذاکر نائیک ان جائیدادوں کو فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر وہ جائیدادیں فروخت کرنے میں کامیاب ہوگئے تو انہیں بیرون ملک سے گرفتار کرنے میں مزید مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔
عدالت نے تفتیشی ایجنسی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے انسداد غیر قانونی اور ناپسندیدہ سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ ذاکر نائیک پر الزام ہے کہ 2016 میں ڈھاکا میں دھماکا کرنے والے نوجوان اُن کی تعلیمات سے متاثر تھے۔

ڈھاکا دھماکے کے فوری بعد ہی ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گرفتاری کے لیے مقدمہ درج کرایا گیا تھا تاہم وہ ملائیشیا چلے گئے تھے جس کے باعث عدالت نے گزشتہ برس جولائی میں انہیں اشتہاری قرار دے دیا تھا تاہم جائیداد ضبط کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close