Featuredدنیا

جمال خشوگی کا معاملہ، پابندیاں عائد کی گئیں تو جوابی کارروائی کرینگے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں نے صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کی وجہ سے کسی بھی قسم کی کارروائی کی تو بڑا ردعمل دیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اگر جمال خشوگی کی گمشدگی کے حوالے سے اُس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کی گئیں تو ریاض جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

سعودی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے مشیر خاص صحافی کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے استنبول گئے ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے سامنے آنے تک قبل ازوقت غلط اندازے لگانے سے گریز کیا جائے۔

سعودی حکام نے ایک بار پھر صحافی جمال خشوگی کی استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی قونصل سے واپس چلے گئے تھے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی صدر نے جمال خوشگوی کے قتل ہوجانے کی صورت میں سعودی عرب کو سنگین سزا کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی تھی اور امریکی سینیٹ نے پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا جب کہ اقوام متحدہ اور برطانیہ کی جانب سے بھی سخت لہجہ اختیار کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close