Featuredدنیا

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل کے اعتراف کی تیاری کر لی

انقرہ: غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی دوران تفتیش ہلاک کے اعتراف کی تیاری کر لی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب استنبول کے قونصل خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خشوگی کے دوران تفتیش کے اعتراف کے حوالے سے ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے، جس میں اعتراف کیا جائے گا کہ جمال خاشقجی دوران تفتیش ہلاک ہوا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ میں کہا جائے گا کہ صحافی سے تفتیش اجازت لیے بغیر کی گئی اور اس سارے معاملے میں ملوث افراد کو صحافی کے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رپورٹ ابھی تیار کی جارہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس میں تبدیلی بھی کی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے کالم نگار جمال خاشقجی کو آخری مرتبہ دو اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں جاتے دیکھا گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے تاہم اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں جب کہ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی اسی روز قونصل خانے سے چلے گئے تھے لیکن اُن کی واپسی کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔ جمال خاشقجی کی منگیتر کا کہنا ہے کہ وہ قونصل خانے کے باہر اُن کا انتظار کرتی رہی لیکن وہ باہر نہیں آئے۔ اس سارے معاملے پر سعودی عرب اور مغربی ممالک کے درمیان صورتحال کشدہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close