دنیا

امریکا نے اہم ایرانی پیراملٹری فورس پر پابندیوں کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا کے محکمہ خزانہ نے تہران پر زیادہ سے زیادہ معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے ایران کی اہم پیراملٹری فورس اور اس کی مالی معاونت کرنے والے کاروباری نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ خزانہ نے کہا کہ 20 سے زائد کاروباروں کا نیٹ ورک ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورز کی بسیج ریزسٹینس فورس کی مالی معاونت کر رہا تھا۔ محکمہ خزانہ نے الزام لگایا کہ یہ ملیشیا بچوں کو بشار الاسد کی افواج کی حمایت کیلئے شام بھیجتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close