Featuredدنیا

ایوان نمائندگان میں کم نشستیں جیتنے کے باوجود ٹرمپ جیت کے شادیانے بجانے لگے

امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کے باوجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع کر دیا۔ امریکا میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 میں سے 222 نشستیں ڈیموکریٹس نے جیت لیں لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر اپنی جیت کے گن گاتے پھر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 105 سالہ تاریخ میں وسط مدتی انتخابات میں سینیٹ میں صرف 5 امریکی صدور نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مسٹر ٹرمپ ایک جاوگر ہے، وہ ایک زبردست ووٹ حاصل کرنے والا اور کمپینر ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ریپبلکنز غیر یقینی حد تک خوش قسمت ہیں کہ انھیں ٹرمپ جیسا رہنما ملا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ پورا میڈیا ان کے خلاف تھا جو روز ان پر حملے کرتا رہا لیکن اس کے باوجود انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی۔

امریکی صدر نے میڈیا کو مزید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اگر کوئی سیاسی پنڈت اور تجزیہ کار ہمیں ہماری جیت کا کریڈٹ نہ دے تو صرف دو الفاظ یاد رکھنا، ‘فیک نیوز’۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close