دنیا

شادی کے ابتدائی سالوں میں حاملہ نہیں ہوپارہی تھی تو اوباما نے مشورہ دیا

سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ اور امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام سابق خاتون اول 54 سالہ مشعل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بیٹیوں کو مصنوعی طبی طریقے سے جنم دیا۔
مشعل اوباما نے اعتراف کیا کہ شادی کے ابتدائی سالوں کے بعد ان کے ہاں حمل نہٰں ٹھہرتا تھا۔ سابق امریکی خاتون اول کے مطابق حمل ضائع ہونے کے بعد انہیں براک اوباما نے مشورہ دیا کہ ہمیں بچوں کی پیدائش کے لیے ، ان وٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کی تکنیک کا سہارا لینا چاہیے۔ خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شعل اوباما نے اپنی آنے والی کتاب میں نہ صرف اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے حوالے سے اہم انکشاف کیے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر کئی معاملات پر بھی کھل کر بات کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close