دنیا

شام : داعش کا ترجمان اور بڑا عہدیدار ابو محمد العدنانی حلب میں مارا گیا

حلب : انتہا پسند تنظیم داعش کا ترجمان اور بیرونی آپریشنز کا سربراہ ابو محمد العدنانی شام کے صوبے حلب میں امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ابو محمد العدنانی طویل عرصے سے داعش کے ساتھ وابستہ رہنے والا عہدے دار تھا۔

داعش کی ترجمانی کرنے والے خبر رساں ادارے عماق نے بھی ابومحمد العدنانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ابومحمد العدنانی حلب میں شامی فوج کے خلاف مہم کو پسپا کرنے کی کارروائی کا جائزہ لینے کے دوران امریکی فضائی حملے میں مارا گیا۔

ابو محمد العدنانی داعش کے بیرونی آپریشنز کا بھی سربراہ تھا۔ امریکا نے العدنانی کے سر کی قیمت پچاس لاکھ ڈالرز مقرر کر رکھی تھی جو داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے بعد دوسری بڑی رقم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close