دنیا

ٹرمپ کا مطالبہ کہ مباحثے سے پہلے ہلیری کا منشیات ٹیسٹ کیا جائے

ہلیری کلنٹن کا منشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا ہے کہ دونوں کے درمیان اگلے مباحثے سے قبل دونوں کا منشیات ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

انھوں نے انتخابات میں ممکنہ دھاندلی کا الزام عائد کیا۔

نیو ہیمشائر مںی ریلیس ے خطاب میں انھوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ مباحثے میں ہلیری پر انتہائی پرجوش تھیں لیکن آخر میں وہ کار تک بھی مشکل سے پہنچیں۔

تاہم انھوں نے اس کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔

ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آئی ہیں جب ٹرمپ پر کئی خواتین نے جنسی حملوں کے الزام لگائے ہیں۔

اس کا آعآز اس ریکارڈنگ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد ہوا جس مں انھوں نے خواتین کے بارے میں نازیبا کلمات کہے۔ اس ویڈیو پر شدید تنقید کے بعد انھوں نے معافی مانگی تھی اور اسے بند کمرے میں ہونے والی گفتگو قرار دیا تھا۔ تاہم خواتین کے جنسی حملے کے الزامات کو انھوں مسترد کیا۔

انتخابی سروے کے مطابق یہ الزام لگنے کے بعد ٹرمپ کئی اہم انتخابی ریاستوں میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں۔

عدازاں فلوریڈا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے الزامات ‘خوفناک حد تک جھوٹے ہیں۔’

انھوں نے کہا کہ میڈیا ان کی حریف ہلیری کلنٹن کی ملی بھگت سے یہ الزامات عائد کر رہا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے ہیمشائر میں اپنے خطاب میں عورتوں سے متعلق ٹرمپ کے عمل کے بارے میں کہا کہ یہ تذلیل پر مبنی اور قابلِ نفرت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کو بنیادی انسانی شائستگی پر پورا اترنا چاہیے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ نومبر میں ہونی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close