دنیا

ٹرمپ امریکہ اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں

رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں کہا کہ وہ جدوجہد کے بعد حاصل کی گئی شہری آزادیاں، امریکہ اور دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔

صدر اوباما نے یہ بات جنوبی کیرولائنا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدر اوباما کو ہلیری کلنٹن کی مہم چلانا بند کرنا چاہیے اور ملک کو چلانے پر توجہ دیں۔ ٹرمپ نے کہا ‘اصل بات یہ ہے کہ کوئی بھی اوباما کے مزید چار سال نہیں چاہتا۔’

صدارتی انتخابات میں اہم ریاست جنوبی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اوباما نے کہا ‘امریکہ کی قسمت کی ذمہ داری آپ لوگوں کے کندھوں پر ہے۔ دنیا کی قسمت لڑکھڑا رہی ہے اور آپ لوگ ہی ہیں جو اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ اسے سہارا دیا جائے۔’

یاد رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے اور ایک نئے نیشنل پول کے مطابق پہلی بار رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہوئی ہے۔

اے بی سی کی جانب سے کیے گئے نئے نیشنل پول کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ جماعت کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن پر ایک پوائنٹ کی سبقت حاصل ہے۔

اے بی سی پول میں ٹرمپ کو 46 فیصد اور ہیلری کو 45 پوائنٹس ملے ہیں۔

آٹھ نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل دونوں امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں ایف بی آئی نے غیر متوقع طور پر 2001 میں سابق صدر بل کلنٹن کی کی جانے والی تفتیش کے 129 دستاویزات جاری کر دیے ہیں، جن کا ہلیری کلنٹن کی مقبولیت پر منقی اثر متوقع ہے۔

بل کلنٹن نے 2001 میں ڈیموکریٹ جماعت کو عطیہ دینے والے شخص مارک رچ کو صدارتی معافی دی تھی

یہ دستاویزات ایف بی آئی نےفریڈم آف انفارمیشن ایکٹ کے تحت دی گئی درخواست پر عام کیے ہیں۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق 2005 میں بند کر دی گئی تھی۔

ہلیری کلنٹن کی ٹیم نے ان دستاویزات کو ایسے وقت منظر عام پر لانے پر سوالات اٹھائے ہیں جب انتخابات میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

ہلیری کلنٹن کی مہم نے امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کلنٹن کی انتخابی مہم نے ان کی ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا ہے۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی میڈیا کے مطابق جیمز کومی نے برملا روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور مبینہ ای میل ہیکنگ کا الزام لگایا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close