دنیا

بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں بس کھائی میں جا گری

بس بے قابو ہو کر ہما چل پردیش کے علاقے منڈی ٹاﺅن میں گہری کھائی میں جا گری ۔ بس منڈی ٹاﺅن سے کولو جا رہی تھی اور ابھی دو کلو میٹر کا راستہ ہی طے کیا تھا کہ تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے باقابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے باعث خواتین سمیت 14مسافر ہلاک اور 21زخمی ہو گئے ہیں ۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر زونل ہسپتال منڈی منتقل کرنا شروع کر دیا تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔
بدقسمت بس میں تقریباُُ35مسافر سوار تھے تاہم حادثے کے اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس جائے حادثے کی جانب روانہ ہو گئے جہاں امدادی کام تاحال جاری ہے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ بس ڈرائیور کے خلاف درج کر لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ چکے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close