دنیا

شہریوں کی جانب سے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش

خیال رہے کہ بدھ کو انڈین وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اپنی علالت کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ وہ گردوں کے ٹرانسپلانٹ سے متعلق ٹیٹس کروانے جا رہی ہیں۔

ان کی عمر 64 برس ہے اور وہ ذیابیطس کے دائمی مرض میں مبتلا ہیں۔ انھیں رواں ماہ کے آغاز میں دہلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سشما سوراج انڈین وزیراعظم کی کابینہ کی سب سے اہم وزارت کا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں۔

منگل کو انھوں نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گردے فیل ہونے کے بعد ڈائلیسسز کروا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ دیگر اعضا کے برعکس کوئی بھی انسان زندہ رہتے ہوئے ہی اپنا ایک گردہ کسی کو عطیہ کر سکتا ہے کیونکہ انسانی جسم کی فعالیت کے لیے ایک گردہ بھی کافی ہوتا ہے۔

سماجی رابطوں پر صارفین سشما سوراج کو اپنا گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کر رہے ہیں اور کچھ نے اپنے نمبرز بھی مہیا کیے ہیں۔

جموں میں موجود ایسے ہی ایک شخص سے بات کی جن کا نام کیمراج شرما ہے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے انجینئیر ہیں اور ان کی عمر 24 برس ہے۔ انھوں نے سشما کے لیے پیغام کے ہمراہ اپنا نمبر بھی پوسٹ کیا تھا۔

گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں نے ایسا اس لیے کیا ہے کیونکہ سشما سوراج نے بیرون ملک پھنسے ہوئے انڈین شہریوں کے لیے بہت کام کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ سشما وہ پہلی وزیر ہیں جنھوں نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کے لیے اتنا کچھ کیا۔ حتیٰ کہ وہ عوام کے لیے اتوار کو بھی اپنا دفتر کھولے رکھتی ہیں۔

شرما کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حکمراں جماعت بی جے پی کے حامی ہیں جس سے سشما سوراج کا تعلق بھی ہے تاہم ان کا اس جماعت سے خود کوئی تعلق نہیں ہے۔

انڈین وزیرِ خارجہ نے اس پیشکش پر انفرادی طور پر کسی کا شکریہ ادا نہیں کیا تاہم انھوں نے کھا کہ وہ ان تمام دوستوں کی شکرگزار ہیں جنھوں نے انھیں گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔

سشما سوراج نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میرے پاس ان سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

خیال رہے کہ انڈین وزیرِ خارجہ بیرون ملک جانے یا وہاں سے آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر فوری ردِ عمل ظاہر کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں ہی انھوں نے ایک ایسی پاکستانی دلہن کی مدد بھی کی تھی جو اپنی شادی انڈیا میں کرنا چاہتی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close