دنیا

ہوائی: امریکی صدر باراک اوباما اور جاپانی وزیر اعظم کا پرل ہاربر کا دورہ

امریکی صدر اوباما اور جاپانی وزیراعظم نے پرل ہاربر کا دورہ کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے۔

جاپان کے وزیراعظم شنز آبے نے امریکی صدر اوباما کے ہمراہ امریکی بحری اڈے پرل ہاربر پر 75 برس قبل جاپان کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شنز آبے کا کہنا تھا کہ جاپان کے لوگوں نے اس کا عزم کیا ہے کہ جنگ کے ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ امریکا اور جاپان مفاہمت کی طاقت سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکا اور جاپان کا اتحاد مستقبل کے لیے امید کا اتحاد ہے اور ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔

واضح رہے کہ پہلی جنگِ عظیم کے دوران جاپان نے اس اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2400 امریکی سپاہی ہلاک ہو گئے تھے۔، جبکہ جاپان کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کے بعد اگست 1945 میں امریکہ نے جاپان پر دو ایٹم بم گرا دیے تھے جس کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افرد ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close