دنیا

طیب اردگان کی زندگی پر بنی فلم ریلیز

صدر طیب رجب اردگان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’رئیس‘ ریلیز کردی گئی۔ رئیس ترکی زبان میں سربراہ کو کہا جاتا ہے۔

فلم میں صدر کا کردار معروف ترک اداکار ریحا بیگلو نے ادا کیا ہے۔ فلم میں اردگان کی سیاسی جدوجہد سے زیادہ ان کی نوجوانی اور بچپن کے دور کو پیش کیا گیا ہے۔

فلم کا آغاز سنہ 1961 سے ہوتا دکھائی دیتا ہے جب ترک وزیر اعظم عدنان میندریس کو فوجی بغاوت کے بعد پھانسی دی گئی تھی۔ اردگان اس وقت 7 سال کے تھے جو اپنے والد سے پوچھتے نظر آرہے ہیں کہ آخر ہوا کیا ہے۔

ان کے والد انہیں بتاتے ہیں کہ ایک ایسا شخص جس نے ملک کو بہت کچھ دیا، آج مر چکا ہے۔

فلم میں اردگان کے بچپن کے واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں وہ مدد گار اور رحم دل بچے کے طور پر نظر آتے ہیں۔

فلم میں سیاسی عنصر کم رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے شائقین بہت دلچسپی سے فلم کو دیکھنے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم کو دیکھ کر انہیں لگتا ہے کہ اردگان انہی میں سے ایک ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close